حالتِ فقر میں سخا والے
ایسے ہوتے ہیں مرتضیٰ والے
اُن کے سجدے طویل ہوتے ہیں
جو بھی ہوتے ہیں مرتضیٰ والے
وقتِ افطار تین دن صدقے
یہ وظیفے ہیں مرتضیٰ والے
سیدانِ شبابِ جنت بھی
دو نگینے ہیں مرتضیٰ والے
ہے ولائے علی عقیدے میں
ہیں حَسن ہم بھی مرتضیٰ والے
جنید حسن