حسین جنت کے پیشوا ہیں، حسین امت کے رہنما ہیں
حسین تصویر مصطفیٰ ہیں، حسین تفسیرِ لا الہ ہیں
حسین صبر و رضا کے ثاقب، حسین دوشِ نبی کے راکب
حسین عشق و وفا کے پیکر، حسین جود و سخا کے پیکر
حسین ارفع حسین عالی، یزید لعنت یزید گالی
حسین جیسا نہ کوئی قاری، ہے بن بدن کے قرآن جاری
یزید کا تھا وہ اک زمانہ، حسین کا ہے ہر اک زمانہ
یزید مر کر فنا ہوا ہے، حسین ہر دل میں بس چکا ہے
جنید حسن