انتہائی سکوں میں، کمال میں گزرا

انتہائی سکوں میں، کمال میں گزرا
ہر وہ لمحہ جو تیرے، خیال میں گزرا

فکر کر تو سبھی کے عروج کی ورنہ
یہ سمجھ کہ ترا وقت زوال میں گزرا

پرچۂِ زیست تھا اس قدر گراں مولا
وقت سارا سمجھتے سوال میں گزرا

خود سے لے کر خدا کے وصال تک میرا
اک زمانہ مسلسل جِدال میں گزرا

اے حسَن شاعری میں کمال سے پہلے
دل کسی کا کسی کے ملال میں گزرا

جنید حسن

Leave a Reply