جاؤ تم عہد کو نبھائیں گے

Views: 101

جاؤ تم عہد کو نبھائیں گے
ہم ابھی جان سے نہ جائیں گے

چاند سے کہہ دیا ہے مت نکلے
آج وہ زلف کو ہٹائیں گے

آئیں گے جب وہ بے حجابانہ
ہم نظر کس طرح ملائیں گے

پھر کبھی نام بھی نہ لے گا دل
ہم تجھے اس طرح بھلائیں گے

تیری محفل حسین تر ہوگی
ہم مگر بزم میں نہ آئیں گے

اے حسَن تشنگی سہی لیکن
دن ہمارے گزر ہی جائیں گے

Leave a Reply