قرآنِ مجید یا دیگر علمی متون کے حفظ کا آسان ترین طریقۂِ کار

Views: 36

سب سے پہلے جو بھی سبق آپ نے یاد کرنا ہے اس کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں۔ مثال کے طور پر اگر چار قرآنی آیات حفظ کرنی ہیں تو مندرجہ ذیل طریقہ کار کو اپنائیں:

1) پہلی آیت کو بیس مرتبہ زبانی یاد کریں۔
2) دوسری آیت کو بیس مرتبہ زبانی یاد کریں۔
3) پھر پہلی اور دوسری آیات کو ملا کر دس مرتبہ زبانی یاد کریں تاکہ دونوں آیات کا ربط و تعلق اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے۔
4) پھر تیسری آیت کو بیس مرتبہ زبانی یاد کریں۔
5) پھر دوسری اور تیسری آیات کو ملا کر دس مرتبہ زبانی یاد کریں تاکہ دونوں آیات کا ربط و تعلق اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے۔
6) پھر چوتھی آیت کو بیس مرتبہ زبانی یاد کریں۔
7) پھر تیسری اور چوتھی آیات کو ملا کر دس مرتبہ زبانی یاد کریں تاکہ دونوں آیات کا ربط و تعلق اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے۔
8) پھر آخر میں چاروں آیات کو ملا کر دس مرتبہ زبانی یاد کریں تاکہ چاروں آیات کا ربط و تعلق اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے۔

اسی طرح دیگر علمی متون کو بھی حصوں میں تقسیم کر کے اوپر دیے گئے طریقہ کار کے مطابق حفظ کریں۔

دوہرائی کا طریقہ کار:

نیا سبق حفظ کرنے سے پہلے پچھلے پانچ اسباق کو اچھی طرح دوہرا لیں۔ پھر نیا سبق حفظ کریں۔ اسی طرح ان اسباق کے علاوہ جو پچھلے اسباق ہیں ان کو بھی ساتھ ساتھ دوہراتے رہیں۔ مثلاً آج کے سبق (چار آیات) کو حفظ کرنے سے پہلے پچھلے پانچ اسباق (بیس آیات) کو بھی دوہرائیں اور اب تک جتنا یاد کرچکے ہیں ان میں سے آدھا پارہ روزانہ دوہرائیں تاکہ پچھلے اسباق بھی ساتھ ساتھ پختہ ہوتے جائیں۔

مآخذ و مراجع:
اسھل طریقۃ لحفظ القرآن الکریم و طلب العلم الشرعی از عبد المحسن بن محمد القاسم (امام و خطیب المسجد النبوی الشریف)

Leave a Reply