سیدنا ابو حفص عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آپ کا قول ہے کہ “اَلْعُزْلَۃُ رَاحَۃٌ مِّنْ خُلَفَاءِ السُّوءِ” بدوں کی ہم نشینی سے گوشہ نشینی میں چین و راحت ہے۔

اسی طرح آپ نے فرمایا: “دَارٌ اُسِّسَت عَلَی الْبَلْوٰی بِلَا بَلْوٰی مَحَالٌ” دنیا ایسا گھر ہے جس کی بنیاد بلاؤں پر رکھی گئی ہے محال ہے کہ بغیر بلا کے وہ رہ سکے۔

(کشف المحجوب از سید علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ)

یکم محرم الحرام۔ یومِ شہادت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔

اس شخص سے بڑھ کر امیر کوئی نہیں

اس شخص سے بڑھ کر امیر کوئی نہیں، جسے ایمان کی دولت مل جائے۔ بھلے اس کے شب و روز فاقوں میں ہی کیوں نہ گزرتے ہوں۔

اس شخص سے بڑھ کر آزاد اور پر سکون کوئی نہیں، جو اپنے آپ کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کی قید میں ڈال دے۔

اس شخص سے بڑھ کر کامیاب کوئی نہیں، جسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا و خوشنودی مل جائے۔

اس شخص سے بڑھ کر خوش نصیب کوئی نہیں، جسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت مل جائے۔

جنید حسن

شکر و صبر

شکر سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ صبر سے قربت و معیت الٰہی میں اضافہ ہوتا ہے۔

لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ۔
اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تم پر (نعمتوں میں) ضرور اضافہ کروں گا۔
(القرآن، سورۃ 14، آیت 7)

إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ۔
یقیناً اﷲ صبر کرنے والوں کے ساتھ (ہوتا) ہے۔
(القرآن، سورۃ 2، آیت 153)

جس کو لوگوں نے اِبتلا جانا
ہم محبت کی اک ادا سمجھے