عشق میں جب مرے کمال آیا ۔ غزل

عشق میں جب مرے کمال آیا۔ فاصلے بڑھ گئے زوال آیا

Views: 101

عشق میں جب مرے کمال آیا
فاصلے بڑھ گئے زوال آیا

پوچھتے ہیں سبب اداسی کا
تب ترے ہجر کا خیال آیا

مسکرانے لگا ہی تھا لیکن
پھر تری یاد سے ملال آیا

مٹ گئیں سب اداسیاں دل کی
سامنے جب رخِ جمال آیا

شکریہ بے وفا ترے غم سے
شاعری میں ہمیں کمال آیا

پھر دلاسَا حسَن دیا دل کو
جب تری دید کا سوال آیا

(جنید حسَن)

Leave a Reply