ہیں وہی لوگ مُصطفیٰ والے

Views: 110

جن کے اوصاف ہیں خدا والے
ہیں وہی لوگ مُصطفیٰ والے

جن کے کردار خود گواہی دیں
ایسے ہوتے ہیں مُصطفیٰ والے

سر جھکاتے نہیں غلامی میں
ایسے جیتے ہیں کربلا والے

نوکِ نیزہ تلاوتِ قرآں
کیسے قاری ہیں کربلا والے

نسبتوں کا حیا جو کرتے ہیں
با ادب ہیں وہی حیا والے

ہر مصیبت پہ مسکراتے ہیں
عشق والے ہیں جو رضا والے

صرف اسی بات پر تسلی ہے
ہیں حسن ہم بھی مُصطفیٰ والے

جنید حسن

Leave a Reply