حقیقتِ دنیا – جمعۃ المبارک، 14 جمادی الاول 1444ھ، بمطابق 9 دسمبر 2022ء
انسان کا واحد اور حقیقی مقصد اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنا ہے۔ اس مقصدِ حقیقی کو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر طالبِ حق اپنے دل کو دنیا کی محبت سے پاک کرلے۔ دل کو دنیا کی محبت سے پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کی حقیقت کو سمجھا جائے تاکہ اس کے حملوں سے بچنے کے لیے مناسب تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ دنیا کی حقیقت کے حوالے سے مندرجہ ذیل نقاط قابلِ غور ہیں۔